ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یوگی نے اپنے دورے کے لیے اے سی اور بھگوا گمچھوں کے انتظامات اورتکلفات پرپابندی لگائی

یوگی نے اپنے دورے کے لیے اے سی اور بھگوا گمچھوں کے انتظامات اورتکلفات پرپابندی لگائی

Thu, 13 Jul 2017 22:22:46  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کسی بھی دورے سے پہلے اےئرکنڈیشنروں، زعفرانی رنگ کے گمچھوں اورصوفے کابندوبست کیاجاتا رہا ہے، لیکن اب ایسانہیں ہو گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے افسروں کو مکمل طور روک لگانے کا حکم دیا ہے، اوران احکامات پر عمل نہیں ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاتھاکہ ہمیں زمین پر بیٹھنے کی عادت ہے۔ایک نئے آرڈر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر سے کہا گیا ہے کہ وہ سرخ قالین، خاص رنگ کے گمچھوں اور خصوصی صوفے کاانتظام کرنے میں ہونے والی فضول خرچی سے’’بے حد ناراض‘‘ہیں۔وزیراعلیٰ کے دفترنے انتظامی اور پولیس افسرا ن اوردیگرسینئر حکام کوبھیجے گئے احکامات میں جمعرات کوکہاکہ یہ مستقبل میں دوبارہ نہیں ہونا چاہئے۔کسی طرح لوگوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جب گزشتہ ہفتے کشمیر میں مارے گئے ایک پولیس اہلکار کے خاندان سے ملنے گئے تھے، تو پولیس اہلکار کے گھر تک سرخ قالین بچھایا گیا تھا، اور پڑوس کے لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لئے پردے بھی ڈالے گئے تھے۔بھگوا رنگ کے پردے، کولر، ایکذسٹ فین اور صوفے بھی وہاں لگائے گئے تھے۔
 


Share: